پیرس اولمپکس: چین جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر براجمان

جمعرات 1 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں،  پانچویں روز 8 سونے، 7 چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چین میڈلز ٹیبل پر سرفہرست آگیا ہے، اس سے قبل جاپان پہلے 4 روز تک سرفہرست تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بل گیٹس کے داماد نے مصر کے خرچے پر پیرس اولمپکس میں حصہ لیا؟

ان مقابلوں میں چین کے مجوعی میڈلز کی تعداد 18 ہوگئی ہے، جبکہ جاپاں 15 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، جاپان نے سونے کے 8 تمغے جیتے ہیں، 3 چاندی اور 4 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس: 22 ملکوں نے کھاتہ کھول دیا، جاپان 4 گولڈ میڈلز لے کر سرفہرست

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں میزبان فرانس اور آسٹریلیا 7، 7 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں جبکہ برطانیہ پانچویں نمبر پر براجمان ہے، جس نے 6 گولڈ میڈلز جیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp