لاہور میں بارش نے 44 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا ہے، آج ہونے والی موسلا دھار بارش نے 3 گھنٹے میں 350 ملی میٹر کے ساتھ لاہور کو بھگو دیا ہے، گھروں اور سڑکوں پر پانی بھر گیا، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔ پورے شہر میں جل تھل ایک ہوگیا ہے۔ سروسز اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں پانی داخل ہو گیا، جنرل اسپتال کے وارڈز میں بھی پانی گھس گیا، لوگوں کی گاڑیاں ڈوب گئیں اور گھروں کے اندر بھی پانی ہی پانی نظر آنے لگا، جس کے باعث شہر بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور اسکول، دفاتر سب کو چھٹی دے دی گئی۔
شہریوں نے مختلف علاقوں سے ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جن میں یہ مناظر باآسانی دیکھے جاسکتے ہیں۔
ایک صارف بیرسٹر سدرہ قیوم نے لکھا کہ لاہور میں ہنگامی صورتحال ہے متعدد انڈر پاسز پانی سے بھرے ہوئے۔ گلیوں میں اتنا پانی ہے کہ باہر نہیں نکلا جاسکتا اور بارش ابھی بھی جاری ہے بجلی کئی گھنٹوں سے غائب ہے۔
لاہور میں ہنگامی صورتحال ہے متعدد انڈر پاسز پانی سے بھرے ہوئے۔ گلیوں میں اتنا پانی ہے کہ باہر نہیں نکلا جاسکتا اور بارش ابھی بھی جاری ہے بجلی کئی گھنٹوں سے غائب ہے۔#Lahore #rain pic.twitter.com/Z8ny5D24iA
— Barister Sidra Qayyum (@Shr_9998) August 1, 2024
ایک اور صارف نے لکھا کہ لاہور کے سروس اسپتال کے بعد حاضر ہے جنرل اسپتال، لاہور شہر ڈوب چکا ہے، او شہری خوار ہوچکے ہیں۔
لاہور کے سروس اسپتال کے بعد حاضر ہے جنرل اسپتال،، لاہور شہر ڈوب چکا ہے ،، شہری خوار،#Lahore pic.twitter.com/4CkCQzTd8J
— phirki Am (@AmPhirki) August 1, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ صبح سویرے دفتر کے لیے روانہ ہوا، فیروز پور روڈ پر کاہنہ سے مزنگ تک بہت زیادہ پانی تھا، یہاں تک کہ بسوں میں بھی پانی گھس گیا۔
Left early morning for office, a lot of water on Ferozpur Road from Kahna to Mozang (mostly). Even Entered into buses. #Lahore #rainyseason pic.twitter.com/Xp8rjMKQaM
— Amjad Chudhary (Historian) (@AZChudhary) August 1, 2024
گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے مشہور ویب سائٹ پاک ویلز نے بھی اپنے سوشل میڈیا پر لاہور میں بارش کے بعد کے مناظر کی ویڈیوز شیئر کی ہے۔
ایک صارف لکھتی ہیں کہ لاہور میں طوفانی بارش نے مریم نواز کی حکومت کو ڈبو کر نالوں میں بہا دیا ہے۔
لاہور میں طوفانی بارش نے مریم نواز کی حکومت کو ڈبو کر نالوں میں بہادیا۔#Lahore #rain pic.twitter.com/Q6r4mFcqeP
— Barister Sidra Qayyum (@Shr_9998) August 1, 2024
پاگل لرخی کے نام سے ایک صارف نے سروسز اسپتال کی ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا کہ مریم بی بی شعیب آپکو نہیں بتائے گا مگر میں آپ کو بتارہی ہوں کہ پورا لاہور ڈوب گیا اور آپ کے آفس کے بلکل ملحقہ سروسز اسپتال ڈوب چکا ہے۔
مریم بی بی شعیب آپکو نہیں بتائے گا مگر میں آپ کو بتارہی ہوں کہ پورا لاہور ڈوب گیا اور آپ کے آفس کے بلکل ملحقہ سروسز ہاسپٹل ڈوب چکا ہے #Lahore #Rain Lahore #Hamas #Iran #Tehren #Mossad #ismailhaniye #Israel #IsmailHaniyeh #khalilurrehmanqamar #HaniaAamir # pic.twitter.com/hZ7a0X5j9O
— Pagal larki (@Pagal_larkiy) August 1, 2024
ایک صارف نے بحریہ ٹاؤن، ڈی ایچ اے اور عسکری ٹاؤن کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان سب کا بھی یہی حال ہے۔
#Lahore: Flooded after rainfall. #ChampAlertsOnTheGo #CAOTG pic.twitter.com/nbLRfvAlze
— Shaheryar Hassan (@shaheryarhassan) August 1, 2024
لاہور میں مسلسل بارش کے بعد یہ ساری صورتحال دیکھنے میں آئی ہے، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 6 روز تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کررکھی ہے۔