کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 12 افراد جاں بحق

جمعہ 31 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا نورس چورنگی پر فیکٹری میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے  خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد بے ہوش ہوگئے ہیں جبکہ دھکم پیل سے فیکٹری سے ملحقہ دیوار بھی دیوار گر گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راشن کی تقسیم کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی اور کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس جگہ راشن تقسیم کیا جارہا تھا وہاں کرنٹ لگنے کی وجہ سےبھگدڑمچی اور دھکم پیل سے فیکٹری سے ملحقہ دیوار گرنے سے لوگ نالے میں جا گرے۔

پولیس نے بتایا کہ ریسکیو حکام کے مطابق 2 بچے  نالے میں گر کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ فیکٹری کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی نے یہ بھی بتایا کہ فیکٹری انتظامیہ نے راشن کی تقسیم کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ نہیں کیا تھا،پولیس نے فیکٹری مینیجر سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس آفیسر نے بتیا کہ واقعہ کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ عباسی شہید اسپتال میں 9 جبکہ سول اسپتال میں دو لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ 15 زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: یوم القدس ریلی کے باعث G-6/2 میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ

پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں کروڑ لیٹر تیل کی فجیرا سے کراچی منتقلی

انٹرنیشنل سروے نے پول کھول دیا، نریندر مودی کی عالمی مقبولیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

امریکی فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری

پنجاب حکومت کا جہاز ویانا میں تکنیکی معائنے کے لیے روانہ

ویڈیو

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، بڑی ملاقاتیں، اہم فیصلے متوقع، ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے

اپوزییشن، گیدڑ، ملنگ، ڈمی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وی ٹو میں گفتگو

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟