فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق، اسماعیل ہنیہ کی نمازہ جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل سے اسماعیل ہنیہ کا بدلہ لینے کے لیے سرخ پرچم لہرادیا
جنازے کے شرکا نے اسماعیل ہنیہ کی تصاویر اور فلسطین کے جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی آج قطر کے دارالحکومت دوحہ لے جایا جائے گا۔ ان کی نماز جنازہ کل دوحہ میں نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کو سپرد خاک کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد نیا سربراہ کون ہوگا؟ نام سامنے آگئے
واضح رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب تہران میں اسرائیلی میزائل حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ اس حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔
اسماعیل ہنیہ تہران میں نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے موجود تھے۔ ان کی شہادت کے بعد ایران اور حماس نے اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔