بانس کے پودوں میں موٹاپے کا حل

بدھ 11 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک چینی تحقیق کے مطابق بانس کے پودے میں موجود فائبر سے موٹاپے اور انسولین کی حساسیت کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔

چینی اکیڈمی آف سائنس کی تحقیق میں تجربتی طور پر بانس کے پودوں سے نکالے گئے فائبر کا استعمال چوہوں پر کیا اور یہ فائبر پودوں سے نکال کرچوہوں کو کھلائی گئی اور ساتھ ہی انہیں چکنائی سے بھر پورخوراک بھی دی گئی۔

مشاہدے میں ثابت ہوا کہ جن چوہوں کو بانس کا فائبر دیا جا رہا تھا ان میں وزن بڑھنا، شوگر اور انسولین متوازن رہا۔

اس تحقیق کی سربراہ سائنس دان ژینگ پنگ کا کہنا تھا کہ چین میں پہلے ہی بانس کے پودے کی غذائیت اور ذائقے کی وجہ سے اس کا بطورخوراک استعمال عام ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر جسمانی بیماریوں کی وجہ چکنائی اور گوشت کا زیادہ استعمال ہے۔

تحقیق کے مطابق اگر خوارک میں رد و بدل کیے بغیر بانس کے پودے کو بھی شامل کرلیا جائے تو اس سے جسمانی امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ صرف بانس کے پودے کو شامل کرکے موٹاپے میں اضافے کو کم کیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟