سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل عدلیہ کی طرف دھکیلے جانے سے آئینی بحران جنم لے رہا ہے۔
کراچی میں تاجروں کے وفد سے ویڈیولنک کے زریعے بات چیت کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا کہ وہ میری پہچان پاکستان کے پلیٹ فارم پرلوگوں کو جوڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا پاکستان آنے اور نئی پارٹی بنانے کا اعلان
’سیاسی عدم استحکام کے باعث معیشت، گورننس کا براحال ہے، سیاسی مسائل عدلیہ کی طرف دھکیلے جانے سے آئینی بحران جنم لے رہا ہے، عوام کے جذبات کو فوج کے خلاف اکسانا ناقابل تلافی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔‘
ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ آئی پی پیزکے پیچھے حکومت میں رہنے و الے کچھ افراد کے مفادات ہیں اور اس معاملے پر حکومت بے حسی، نااہلی اور ذاتی مفادات کا تاثر دیتی ہے، آئی پی پیزمعاہدوں کا پرفارمنس آڈٹ کروایا جائے، متبادل صاف اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی ضرورت ہے تاکہ آئی پی پیز پر انحصار کم ہو۔
یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر سندھ عشرت العباد کی الطاف حسین کو سالگرہ کی مبارک باد کیسے لے ڈوبی؟
تاجروں کے وفد میں چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر اور دیگر شامل تھے تاجروں نے ڈاکٹرعشرت العباد کی سیاست میں واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد نے اپنے دور میں سیکیورٹی کے مسائل حل کیے، گیس وبجلی کی فراہمی ممکن بنائی تھی اور کاروبار دوست ماحول بنا کر ملکی معیشت میں حصہ ڈالاتھا۔