چیف جسٹس کے سیاستدانوں سے متعلق ریمارکس، سپریم کورٹ نے وضاحت کردی

جمعہ 31 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف جسٹس کے ارکان اسمبلی کے حوالے سے ریمارکس کی وضاحت کردی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے ترجمان نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ریمارکس میڈیا پر درست انداز میں رپورٹ نہیں ہوئے کیوں کہ انہوں نے یہ کہا تھا کہ آئین ہمارے لیے اہم ہے۔

ترجمان کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ آئین ہی وفاق کو جوڑے رکھتا ہے اور یہ ہمارے لیے بہت اہم ہے کیوں کہ یہ جمہوریت کو زندہ رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں جائیں تو ایسے لوگ خطاب کرتے ہوئے ملیں گے جو کل تک قید میں تھے اور غدار قرار دیے گئے تھے،اب وہ لوگ وہاں پر تقاریر کرتے ہیں اور ان کو عزت ملتی ہے کیوں کہ وہ عوام کی نمائندگی کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp