بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان مصالحت کھٹائی میں پڑگئی، احتجاج جاری

جمعہ 2 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت کے ساتھ بظاہر کامیاب مذاکرات اور مشترکہ اعلامیے کے باوجود بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احجاجی دھرنا جمعے کو بھی جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان، کونسے مطالبات مان لیے گئے؟

یاد رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے گزشتہ روز مذاکرات کے بعد صوبہ بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

اس ضمن میں ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا میں کہا گیا تھا کہ صوبے بھر کی تمام قومی شاہراہیں کھول دی جائیں گی اور احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے افراد کو رہا کیا جائے گا، صوبے میں موبائل نیٹ ورک جلد بحال اور تمام رکاوٹیں ہٹا کر تمام بند راستے کھول دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیے: احتجاج کے باعث بلوچستان میں قومی شاہراہوں کی بندش، عوام پریشان

تاہم مذکورہ معاملات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر اور کوئٹہ میں دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کے رہنما بیبرک بلوچ کا کہنا ہے کہ ہماری شرائط کو نہیں مانا جارہا اس لیے گوادر اور کوئٹہ میں دھرنا جاری ہے۔

بیبرک بلوچ نے کہا کہ ان کے گرفتار ساتھ تاحال رہا ہوئے اور نہ ہی موبائل فون سنگل بحال ہوئے ہیں۔ مزید برآں شاہراہیں بھی ہنوز بند ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا بلوچستان حکومت اور بلوچ یک جہتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے؟

ان کا کہنا تھا کہ جب ساتھیوں کی رہائی سمیت دیگر مطالبات منظور  نہیں ہوتے بلوچ یکجہتی کمیٹی اپنا دھرنے جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل