ای سی سی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دیدی

جمعہ 2 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے یوریا کھاد کی قیمت میں خود ساختہ 561 روپے اضافے کا نوٹس لے لیا

جمعہ کو فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے پیش کردہ تجویز پر فیصلہ کیا جس کا مقصد مارکیٹ میں یوریا کی وافر فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اس سے فصلوں کے سیزن کے دوران کھاد کی قیمتوں میں استحکام کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں:وزارت صنعت و پیداوار کی 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش

اجلاس میں وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر پیٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، ایم ڈی پاسکو، چیئرمین ٹی سی پی، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر سینیئر حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp