اسماعیل ہنیہ کو شہید اور بیروت پر حملہ کرنے پر عمران خان کی اسرائیل کی مذمت

جمعہ 2 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اسماعیل ہنیہ کو شہید اور بیروت پر حملہ کرنے پر اسرائیل کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’ایران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل اور جنگی مجرم نیتن یاہو کی حکومت کی طرف سے بیروت میں بمباری کی شدید مذمت کرتا ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے امام ایکریمہ صابری کو گرفتار کر لیا

عمران خان نے کہا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم اور بین الاقوامی قوانین اور کنونشنز کی صریح خلاف ورزیاں بین الاقوامی نظم وضبط کی مکمل پامالی کی غمازی کرتی ہیں۔

https://twitter/ImranKhanPTI/status/1819359068458205624?t=jXO1AyfxTMB7vGGVH3ZxWA&s=19

ایران میں اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے حماس کے سیاسی ونگ کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو جمعے کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ علاوہ ازیں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے کمانڈر صالح شکر کی تدفین یکم اگست کو جنوبی بیروت میں ہوئی جس میں مردو خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp