تحفے میں ملنے والے قرآن نے آسٹریلوی پادری کی زندگی کیسے بدلی؟

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زندگی کے کئی برس چرچ کے لیے وقف کرنے والی آسٹریلوی پادری نے دین اسلام قبول کرلیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے اسلام قبول کرلیا ہے، جس نے اپنی زندگی کے 45 برس چرچ میں گزارے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈچ اداکار اور گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کرلیا

گولڈ ڈیوڈ کے مطابق وہ  اپنے بہنوئی کے جنازے میں شرکت کے لیے پرتھ گئے اور پرتھ کی مرکزی مسجد سے محض 150 میٹر کے فاصلے پر ایک ہوٹل کرائے پر حاصل کیا۔

جب اس مسجد میں اذان ہورہی تھی تو ان کا دل چاہا کہ وہ اس مسجد میں جائیں، جس کے بعد وہ اس مسجد میں چلے گئے اور امام مسجد سے ملاقات کی، امام مسجد نے گولڈ ڈیویڈ کو قرآن پاک تحفے میں دیا۔

آسٹریلوی پادری کا کہنا ہے کئی سالوں سے ان کے پاس قرآن مجید موجود ہے، مگر اسے پڑھنے کا اتفاق نہیں ہوا تھا۔ ’پرتھ میں مسجد سے جب میں واپس ہوٹل میں گیا تو گھٹنے ٹیک کر خدا سے دعا کی کہ مجھے مکمل سچائی دکھا۔‘

یہ بھی پڑھیں: بھوپت ڈاکو، جو اسلام قبول کرنے کے بعد امین یوسف بن گیا

گولڈ ڈیوڈ کے مطابق دعا کرنے کے بعد انہوں نے قرآن پاک کی تلاوت کی اور اسے پڑھتے ہوئے انہیں فکری، جذباتی اور روحانی طور پر احساس ہوا کہ یہ (قرآن) خدا کا سچا کلام ہے، جس کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp