ترکیہ کے حماس کے ساتھ معاملات اب معمول کے مطابق نہیں چل سکتے، امریکا

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے ترکیہ کی حکومت پر واضح کیا ہے کہ اس کے حماس کے ساتھ مزید معمول کے مطابق کوئی معاملات نہیں چل سکتے۔

واشنگٹن میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران حماس رہنماؤں کی ترکیہ منتقلی کی رپورٹس سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ وہ ان رپورٹس کی تصدیق نہیں کرسکتے اور نہ ہی ان رپورٹس پر اختلاف کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا حماس کے اہم رہنما کی ترکیہ میں موجودگی کا الزام

انہوں نے کہا، ’میں امریکا کی جانب سے یہی بات کرسکتا ہوں کہ ہم اس پر یقین نہیں رکھتے کہ ایک دہشتگرد تنظیم کے رہنما کہیں بھی آرام سے رہ رہے ہوں۔‘

میتھیو ملر نے کہا کہ حماس ایک  دہشتگرد تنظیم ہے جس نے کئی امریکیوں سمیت مختلف ملکوں کے شہریوں کو قتل کیا ہے، حماس نے 7 امریکی شہریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کے کئی ارکان پر امریکا نے فرد جرم عائد کر رکھی ہیں جنہیں امریکا کے حوالے کر دیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل کے لیے برآمدات پر پابندی عائد کر دی

میتھیو ملر کے بیان پر ترکیہ کے ایک سفارتی ذریعہ نے حماس کے سیاسی دفتر کی قطر سے ترکیہ منتقلی کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے سیاسی بیورو کے ارکان وقتاً فوقتاً ترکیہ کا دورہ کرتے ہیں۔ حماس کے سیاسی بیورو کے ترکیہ منتقل ہونے کے دعوے سچائی کی عکاسی نہیں کرتے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قطر نے بھی ایسی رپورٹس کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ اسرائیل وقتاً فوقتاً ایسی افواہیں شائع کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘