سائیکل پر پاکستان آنے والے غیر ملکی سیاح کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائیکل پر پاکستان آنے والے غیر ملکی سیاح کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس بھی حرکت میں آگئی۔

لاہور ائیرپورٹ کے قریب جرمنی کے سیاح 27 سالہ برگ فلورائن کو ڈاکوؤں نے  لوٹ لیا، جو جرمنی سے سائیکل پر پاکستان آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ اپنی موٹرسائیکل یا کار پر دنیا کے کسی بھی ملک میں گھومنے جاسکتے ہیں لیکن کیسے؟

غیر ملکی سیاح ائیرپورٹ کے قریب سڑک پر کیمپ لگا کر سورہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسے لوٹ لیا۔

جرمن سیاح نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ مسلح افراد نے ان پر تشدد کیا ان سے اور موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان جیسی میزبانی دنیا میں کہیں نہیں‘ غیر ملکی سیاح وطن واپسی پر رو پڑے، ویڈیو وائرل

ایس پی لاہور کینٹ کے مطابق غیر ملکی سیاح کی درخواست پر تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے، ملکی ساکھ خراب کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔

چوری کا مقدمہ درج

پولیس نے مذکورہ سیاح کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی کے متن میں کہا گیا ہے کہ جرمن سیاح گلدشت ٹاؤن  کے قریب واقع  ایک پارک میں سو رہا تھا کہ 2 افراد اس سے آئی فون،500 امریکی ڈالر،5 ہزار پاکستانی کرنسی  اور کیمرہ وغیرہ  چھین کر فرار ہوگئے۔

ایف آئی کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزمان نے گن پوائنٹ پر واردات کی اور مزاحمت پر تھپڑ بھی مارے۔

پولیس ٹیم کا جائے وقعہ کا دورہ

پولیس کی ٹیم نے جائے وقعہ کا دورہ بھی کیا ہے، ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔

ایس پی کینٹ نے ایس ڈی پی نارتھ کینٹ کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دے کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ برگ فلورائن مئی 2024 کو جرمنی سے پاکستان سائیکل پر پہنچے تھے، لاہوری کھانے کھانے پر ان کی طبیعت بھی خراب ہوگئی تھی، جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا، وہ جرمنی سے فلپائن تک سائیکل پر محو سفر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp