کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 152 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔جمعہ کے روز ہنڈریڈ انڈیکس 40 ہزار کی سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا ہے اور 283.66 پیسے سے بڑھ کر 283.79 پیسے پر بند ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 287 روپے پر ٹریڈ ہوا۔
دوسری جانب سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے اور فی تولہ سونا 700 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 700 روپےکاہوگیا ہے جبکہ 10 گرام کی قیمت 601 روپے اضافے سے ایک لاکھ 78 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی بازار میں سونا 10 ڈالر اضافے سے 1981 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کی فراہمی کا معاہدہ نہ ہونے کے باعث سرمایہ کار عجیب کشمکش کا شکار ہیں جس کے باعث مہنگائی میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے اور بیروزگاری بھی بڑھ رہی ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بے یقینی کی کیفیت ہے۔