عمران خان کے خود پر قاتلانہ حملوں کے الزامات،پنجاب کابینہ نے تحقیقاتی کمیشن بنانے کی منظوری دے دی

جمعہ 31 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت کابینہ کے 12 ویں اجلاس میں عمران خان کی جانب سے ان پر مبینہ طورپر قاتلانہ حملوں کے الزامات کی تحقیقات کے لئے کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔

محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 12 واں اجلاس ہوا جس میں حکومت کی مفت آٹا اسکیم میں مزید خاندانوں کو شامل کرنے کافیصلہ کر لیا گیا اور نادرا میں رجسٹرڈ خاندانوں کو مفت آٹے کی اسکیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ایک کروڑ 58لاکھ خاندانو ں کو پہلے ہی مفت آٹا فراہم کیاجارہاہے جبکہ احساس راشن رعایت پروگرام کی بجائے فری آٹا  ڈسٹری بیوشن پروگرام کی منظوری دی گئی ہے۔

پنجاب کابینہ نے پاسکو سے3لاکھ میٹرک ٹن مزید گندم لینے کی منظوری دے دی جبکہ شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ 1950 میں ترامیم کی بھی منظوری دے دی ہے۔

پنجاب کابینہ نے بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو متعلقہ صوبے کے حوالے کرنے کے حوالے سے ٹرانزیکشن ایڈوائزر تعینات کرنے کی منظوری دے دی جبکہ محکمہ لائیواسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ میں سیاسی بنیادوں پر تعیناتیوں کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

پنجاب سوشل سیکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں سیاسی تعیناتیوں کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں پنجاب میڈیم ٹرم مالیاتی فریم ورک (بجٹ سٹریٹجی) رولز 2023 اور پنجاب ان ڈیزائر ایبل کوآپریٹوسوسائٹی ایکٹ 1993میں ترامیم کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

پنجاب کابینہ نے بورڈ کی جائیداد پر قبضے پرسزا کے خلاف اپیل کاحق سیکرٹری کے علاوہ دوسری اتھارٹی کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔

 شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیگ سنگھ اور چنیوٹ کے اضلاع میں محکمہ سکولز ایجوکیشن کی ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی از سر نو توثیق کی گئی۔

اجلاس میں پنجاب حکومت کے اکاؤنٹس برائے مالی سال 2017-18، 2018-19، 2019-20، 2020-21 اور 2021-22 کے بارے میں آڈٹ رپورٹس کی منظوری دی گئی جبکہ کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے پہلے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کو فری آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹرز کے دورے جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزراء اورسیکرٹریز کی لوگوں کو فری آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ آپ نے آئندہ بھی اسی محنت اور جذبے کے ساتھ سنٹرز کے دورے جاری رکھنے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مڈغاسکر کی دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی