پاکستان کے صوبہ پنجاب سے رواں سال پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔
انسداد پولیو پروگرام پنجاب نے بتایا ہے کہ چکوال سے تعلق رکھنے والے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اور یہ صوبے میں رواں سال کا پہلا کیس ہے۔
یہ بھی پڑھیں ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے مطابق پولیو وائرس سے متاثر ہونے والے بچے کی عمر 6 سال ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں رواں سال کے دوران پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
اس سے قبل بلوچستان سے 9، سندھ سے 2 کیس سامنے آچکے ہیں۔