موجودہ حکمران زبردستی اقتدار پر قابض ہیں اور کہتے ہیں کوئی واویلا بھی نہ کرے، محمد زبیر

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے زبردستی اقتدار پر قبضہ کیا ہے اور کہتے ہیں کہ کوئی واویلا بھی نہ کرے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کوئی ایک چیز بتا دے جو اقتدار میں آنے کے بعد درست کردی ہو، انہوں نے 2022 میں اس دعوے کے ساتھ تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی کہ اقتدار میں آکر 6 ماہ کے اندر معیشت کو مستحکم کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں محمد زبیر کے انکشافات پر تحریک انصاف کا سابق آرمی چیف کے کورٹ مارشل کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ جب 2022 میں پی ڈی ایم کی حکومت بنی تو بجلی 16 روپے فی یونٹ تھی، اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ 12 روپے یونٹ بجلی عوام کو فراہم کریں گے، مگر آج بجلی کے ہوشربا بل آرہے ہیں اور یہ کہتے ہیں کوئی اس پر شور بھی نہ کرے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے الیکشن ہارنے کے باوجود ہاتھ اٹھا کر کہاکہ ہمیں اقتدار دیں، لیکن یہ کوئی چیز درست نہیں کرسکے۔

محمد زبیر نے کہاکہ حکومت نے مہنگائی کم کرنے کا کہا تھا مگر اس میں ناکام رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp