چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی اپنے بھانجے میرحاکم کے ساتھ ڈرائنگ کی مشق کرتے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے بیٹے میر حاکم اور بھائی بلاول بھٹو زرداری کی دلکش ویڈیو ریل شیئر ہے۔
بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹاگرام ریل میں بلاول کو اپنے بھانجے کے ساتھ معیاری وقت گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کا بھانجا میرحاکم ایک میز پر ایک دوسرے کے قریب بیٹھے ہیں، بلاول نے اپنے بھانجے کے ساتھ ایک تخلیقی سرگرمی میں حصہ لیا، انہوں نے کاغذ پر لکھی ہوئی تحریروں اور تصاویر میں رنگ بھرا۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ میرحاکم بختاور بھٹو زرداری کے بڑے بیٹے ہیں، ان کی پیدائش 2021 میں ہوئی، جبکہ ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش اکتوبر 2022 میں ہوئی۔
تاہم بختاور اور محمود چوہدری کے پہلے پیدا ہونے والے بیٹے اپنے ماموں بلاول کے دل میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔
ایسا لگتا ہے کہ سابق وزیر خارجہ اپنے بھانے میرحاکم کے ساتھ بہت پیار کرتے ہیں کیونکہ وہ میرحاکم کی پیدائش کے بعد سے بار بار ان کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہے ہیں۔
میرحاکم کے اس دنیا میں آنے کے چند ماہ بعد شیئر کی گئی تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ بلاول نوزائیدہ کو پیار سے دیکھ رہے ہیں اور اسے اپنی بانہوں میں پکڑے ہوئے ہیں۔
اس تصویر کا عنوان تھا ‘میرا دل’ ان کے مداحوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر پسند کیا گیا تھا۔
اس کے ایک سال بعد 2022 میں، سابق وزیر خارجہ نے اپنی عید کے دن اپنے بھانجے کے ساتھ گزاری تھی، بھٹو خاندان کے اہل خانہ نے اس سال دبئی میں عید الفطر ایک ساتھ منائی۔