پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار ، مٹی کا تیل 10 روپے لیٹر سستا

جمعہ 31 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 اپریل تک برقرار رہیں گی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول فی لیٹر 272 روپے میں فروخت ہوگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 293 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 180 روپے 29 پیسے ہوگی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 10 روپے سستا ہوکر 174 روپے 68 پیسے کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز سے میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے مگر حکومت نے قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp