شیر افضل خان مروت کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت کس نے دی؟

اتوار 4 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں نے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

مخدوم جمیل الزمان نے شیر افضل خان مروت کے نام پیغام میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنی قیادت میں پاکستان کو ایک جدید ملک بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم آپ کو پی پی پی میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں تاکہ مل کر اس قوم کی خدمت کریں۔

مخدوم جمیل الزماں جلد اسلام آباد پہنچ کر شیر افضل مروت سے ملاقات کریں گے اور انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کی باضابطہ طور پر دعوت دیں گے۔

مزید پڑھیں:شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی سے نکالے جانے کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پارٹی کے سابق سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرتے ہوئے ان سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے سنگین خلاف ورزیوں پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:’پروگرام تو وڑ گیا‘ کے بعد شیر افضل مروت کا نیا جملہ وائرل

ادھر شیر افضل مروت نے تحریک انصاف سے نکالے جانے کا نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں جلد عمران خان سے ملاقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لاؤں گا۔ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں کہا تھا قریباً 2 درجن کور کمیٹی ممبران سمیت پارٹی کے سینیئر رہنماؤں سے بات چیت کے بعد میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ پارٹی سے اخراج کے حکمنامے پر نہ تو بحث ہوئی اور نہ ہی کور کمیٹی کے نوٹس میں لایا گیا اور نہ ہی یہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے علم میں تھا۔

واضح رہے کہ ‏چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن واپس کروانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ساری صورتحال عمران خان کے سامنے رکھوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس وقت کون ہدایات جاری کر رہا ہے اور کون فیصلے لے رہا ہے۔ میرے علم میں یہ بات نہیں لائی گئی کہ عمران خان نے اس قسم کی کوئی ہدایات جاری کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے