’پروگرام تو وڑ گیا‘ کے بعد شیر افضل مروت کا نیا جملہ وائرل

پیر 24 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپنے دلچسپ اور جوشیلے انداز اور دبنگ بیانات کے سبب کم عرصے میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وکیل شیر افضل مروت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک انٹرویو دے رہے ہیں۔

دورانِ انٹرویو ان کا بیٹا کیمرے کے سامنے آکر ڈانس شروع کردیتا ہے جس پر اینکر کہتا ہے کہ آپ کا بیٹا بہت شرارتی ہے۔ جواباً شیر افضل مروت کہتے ہیں کہ یہ ’ونڈرفل بے غیرت ہے‘۔

اس جملے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ردِعمل دیا جارہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’پروگرام تو وڑ گیا‘ کے بعد شیر افضل مروت نے نئی ٹرم متعارف کروا دی ’ونڈر فل بے غیرت‘۔

کئی صارفین نے شیر افضل مروت کے حسِ مزاح کی تعریف کی تو کئی صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ ہنسنے کا انداز بتا رہا ہے کہ انٹرویو کے بعد شیر افضل مروت نے اپنے بیٹے کی خوب پٹائی کی ہوگی۔

راجہ اخلاق جنجوعہ نے شیر افضل مروت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جیسی قوم ہے یہ بھی ویسے ہی ہیں، اور یہ بخوبی جانتے ہیں کہ عوام کو ایسی ہی باتیں پسند آتی ہیں۔

خیال رہے کہ ’پروگرام تو وڑ گیا‘ کا جملہ پہلی بار پی ٹی آئی رہنما نے صحافی کو دیے گئے انٹرویو میں استعمال کیا تھا۔ شیر افضل مروت سے صحافی نے سوال کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان کے ساتھ جاوید چوہدری کے ٹاک شو میں کیوں لڑائی کی تھی؟

ساتھ ہی صحافی نے ان سے سوال کیا تھا کہ لڑائی کے بعد پروگرام جاری رہا یا نہیں؟ جس پر شیر افضل نے کہا تھا کہ نہیں نہیں پروگرام کہاں جاری رہا پروگرام تو وڑ گیا۔

ان کا مذکورہ جملہ کافی وائرل ہوا تھا اور اس پر اب تک ملک بھر میں میمز بنائی جاتی ہیں جبکہ اسے سیاسی طور پر بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی، 4 بین الاقوامی ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

بھارت میں طلبہ تحریک نے سیاسی منظرنامہ بدل دیا، مودی حکومت پہلی بار دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور: برطانوی اخبار

پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری و سرمایہ کاری تعاون کا نیا باب، 40 رکنی امریکی وفد پاکستان پہنچے گا

فیصل آباد میں حیران کن منظر، آگ بجھانے کے ایمرجنسی سسٹم سے شہری ہاتھ منہ دھونے لگے، ویڈیو وائرل

تربت: فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عثمان سے والدہ کا اعلانِ لاتعلقی

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں