اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کے لیے مفت کھانا

اتوار 4 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 اسلام آباد کے اسکولوں میں ’پرائم منسٹر اسکول میلز پروگرام‘ کا آغاز پیر سے ہوجائے گا، اس پروگرام کے تحت اسکولوں میں بچوں کو کھانا فراہم کیا جائے گا۔

پیر سے اسلام آباد کے سرکاری پرائمری اسکولوں میں ’پرائم منسٹر اسکول میلز پروگرام‘ شروع کر دیا جائے گا، اس پروگرام میں پرائم منسٹرز نیشنل نیوٹریشن انیشیٹو فائر لیس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔

پروگرام کے تحت  60 ہزار بچوں کے لیے کھانے پکانے کے لیے جدید ترین سینٹرلائزڈ کچن کا استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ 25-2024 : حکومت نے شعبہ تعلیم کے لیے کیا رکھا؟

بھاپ ککنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے فوڈ گریڈ کھانا پکانے کے برتنوں میں کھانا پکایا جائے گا، کھانا پکنے کے بعد اسے انسالڈڈ کنٹینرز میں ڈالا جائے گا، پھر یہ کھانا اسکولوں میں پہنچایا جائے گا، پروگرام سے اسلام آباد کے 217 پرائمری اسکولوں کے بچے مستفید ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp