انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ برس پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کے لیے 70 ملین ڈالرز کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
آئی سی سی کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی میں شامل ٹیموں کے بورڈز کو تمام تر شیڈول بھجوا دیا گیا ہے، جس میں میچ شیڈول، وارم اپ میچز اور دیگر سرگرمیوں کی تفصیل شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں آئی سی سی اجلاس: بھارت کی مخالفت کے باوجود پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کا بجٹ منظور
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے براڈ کاسٹرز کے ساتھ بھی شیڈول شیئر کیا گیا ہے، اور تمام بورڈز سے مشاورت کے بعد تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افتتاحی تقریب پاکستان کے بڑے شہر کراچی جبکہ اختتامی تقریب لاہور میں ہوگی۔
آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں چیمپیئنز ٹرافی کے لیے لگ بھگ 70 ملین ڈالرز کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔
چیمپیئنز ٹرافی کے میچز 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل کا ریزرو ڈے 10 مارچ رکھا گیا ہے۔ اور وارم اپ میچز کا فیصلہ تمام ٹیموں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئے گی یا نہیں؟ انڈین بورڈ کا اہم بیان سامنے آگیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق وارم اپ میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔