موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ کا انتباہ

اتوار 4 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چترال کے بعد پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں بھی مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے، اور ندی نالے بپھرنے سے لوگوں کی زمینوں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آباد نالے سے اونچے درجے کا سیلابی ریلا لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا، جس سے نہ صرف لوگوں کے گھریلوں سامان کو نقصان پہنچا بلکہ پھلدار درخت بھی اس کی زد میں آگئے۔

یہ بھی پڑھیں گلگت بلتستان: گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کا خطرہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

اس کے علاوہ گلگت رحیم آباد میں بھی سیلابی صورتحال ہے، پانی نشیبی علاقوں میں موجود آبادی میں چلا گیا ہے۔

گلگت کے علاقے رحیم آباد میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ محفوظ مقامات پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں موسمیاتی تبدیلی: گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کے پگھلاؤ سے سیلابی صورتحال، عوام بے یارومددگار

گلگت بلتستان انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرضروری سفر سے گریز کریں، کیونکہ ندی نالوں میں سیلاب کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گلیشیئرز پگھلنے کے باعث گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp