فورسز اور عوام پر حملے جہاد نہیں جہالت، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک مقابلہ کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اتوار 4 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فورسز اور عوام پر حملے کرنا جہاد نہیں جہالت ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک مقابلہ کرتے رہیں گے۔

پشاور میں پولیس شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا ہر دن شہدا اور غازیوں کی مرہون منت ہے، وطن کے لیے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں شہداء کے ورثا پولیس میں بھرتی ہو سکیں گے؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے فیصلہ سنا دیا

انہوں نے کہاکہ ہم صوبے میں امن اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، امن و امان قائم ہونے تک صوبہ خوشحال نہیں ہوسکتا، ہمیں پولیس جوانوں کی ہمت بڑھانی ہے اور ان کی سپورٹ کرنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ صوبے میں قیام امن کے لیے فنڈنگ کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیں گے، کیونکہ امن ہوگا تو سب کچھ ہوگا، تقریب میں موجود شہدا کے لواحقین، غازیوں اور افسران کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ حکومت کی طرف سے پولیس کو جدید اسلحہ اور گاڑیاں مہیا کی جائیں گی، ہم دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں شہداء پولیس کی بے لوث قربانیاں ہمیشہ یاد رکھنے کا عزم

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہم نے پولیس کو فنڈز دے دیے ہیں، آئی جی جلد شہدا پولیس کے کوٹے پر بھرتیاں کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp