دی ہنڈریڈ ڈرافٹ: میں ٹیم بناتا تو بابر اعظم کو پورا بجٹ لگا بھی کر خرید لیتا، جیمز اینڈرسن

جمعہ 31 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کے کرکٹر جیمز اینڈرسن کو اس بات پر خاصی حیرانی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس سال کے دی ہنڈریڈ ڈرافٹ کے لیے فروخت کیوں نہیں ہوئے۔

دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بی بی سی کے ٹیلنڈر پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جیمز اینڈرسن نے کہا کہ وہ ہوتے تو بابر اعظم کو اپنی ٹیم میں لینے کے لیے پورا بجٹ صرف کر دیتے۔

جیمز اینڈرسن کا کہنا تھا کہ ان کی سمجھ میں بابر اعظم کو منتخب نہ کرنے کی صرف ایک ہی وجہ آتی ہے وہ یہ کہ غالباً وہ اپنی مصروفیات کے باعث دی ہنڈیرڈ ڈرافٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے اس لیے انہیں نہیں لیا گیا۔

بابر اعظم ایک لاکھ پاؤنڈ کی ریزرو قیمت کے ساتھ ڈرافٹ میں داخل ہوئے تھے تاہم ان کا کسی نے انتخاب نہیں کیا۔

پچھلے سال کے ڈرافٹ میں بھی بابر کو منتخب نہیں کیا گیا تھا کیوں کہ یہ ٹورنامنٹ پاکستان کے بین الاقوامی میچز سے متصادم تھا۔ بابر اعظم کو سوا لاکھ پاؤنڈ کی ریزرو قیمت پر درج کیا گیا تھا۔

اس مرتبہ بابر اعظم کے علاوہ پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر محمد رضوان بھی ٹیمیں تلاش کرنے میں ناکام رہے۔

دی ہنڈریڈ میں فی اننگز 100 گیندیں ہوتی ہیں جو ٹی 20 کے مقابلے میں 20 گیندیں کم ہے۔ اس کا دورانیہ ڈھائی گھنٹے ہوتا ہے۔ برطانیہ میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp