پاکستانی آم کی وسط ایشیائی ریاستوں تک ترسیل، این ایل سی کا کنٹینر تاشقند پہنچ گیا

اتوار 4 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کا آموں سے لدا پہلا ٹرک 6 دنوں کی ریکارڈ مدت میں حیدرآباد سے تاشقند پہنچ گیا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان سے آموں کی وسطی ایشیائی ریاستوں تک ترسیل زرعی شعبے کے لیے اہم سنگ میل ہے، آموں کی تازگی برقرار رکھنے کے لیے این ایل سی نے خصوصی ریفر کنٹینر کا استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں ایرانی سڑکوں پر پاکستانی آم دیکھ کر پاکستانی سفیر خوشی سے سرشار

ٹرک پر تقریباً 15 ٹن آم لادے گئے تھے، کنٹینر نے دوران سفر درجہ حرارت کو مطلوبہ سطح پر برقرار رکھا، ٹرک نے کل اڑھائی ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

آموں کی بین الاقوامی معیار کے مطابق پروسیسنگ کی گئی، این ایل سی کے ٹرکوں نے اس سے پہلے کینو اور سبزیوں کی کامیاب ترسیل کی ہے۔

این ایل سی برآمد کنندگان کو نئی منڈیوں تک رسائی میں مدد فراہم کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں قطر کے خاص فیسٹیول میں رسیلے پاکستانی آم کی دھوم

واضح رہے کہ این ایل سی کی اس سروس کی بدولت پھلوں اور زرعی اجناس کی علاقائی منڈیوں تک ترسیل سے قیمتی زر مبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp