پاور ڈویژن نے بجلی چوری کے خلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبریں مسترد کردیں

اتوار 4 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی چوری کے خلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبریں مسترد کردیں۔

ادارے کی طرف سے جاری کیے گئے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبروں میں حقیقت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں انسدادِ بجلی چوری مہم: بجلی چوروں سے 95 بلین روپے وصول، 78 ہزار سے زائد گرفتار

پاور ڈویژن کے مطابق ادارے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی منصوبہ زیرغور نہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت بجلی کی چوری کے خلاف مہم چلا رہی ہے، اور اس مہم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات لی جارہی ہیں۔

پاور ڈویژن نے مزید کہاکہ بجلی کی چوری روکنے کی مہم پر اخراجات صارفین سے وصول نہیں کیے جاتے۔

یہ بھی پڑھیں کیا پری پیڈ میٹرنگ، بجلی چوری کا واحد حل ہے؟

واضح رہے کہ سوشل میڈیا سمیت مین اسٹریم میڈیا پر بھی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ملک میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp