پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی وقار یونس کے ہمراہ پریس کانفرنس، نئے اور دلچسپ منصوبوں کا اعلان

پیر 5 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا کہ ڈومیسٹک اسٹرکچر میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے، پاکستان کا ڈومیسٹک اسٹرکچر برا نہیں ہے۔ ڈومیسٹک کو مزید بہتر کرنے کے لیے ڈومیسٹک چیمپیئنز کپ کا آغاز کررہے ہیں جو ہر سال منعقد ہوگا اور تینوں فارمیٹس میں کھیلا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک سسٹم کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے، ڈومیسٹک انفراسٹرکچر میں زیادہ تبدیلی کی ضرورت نہیں، نظام کی وجہ سے معیاری کھلاڑی منتخب نہیں کرپارہے تھے۔ وقار یونس آگئے ہیں وہ کھلاڑیوں کو پالش کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈاکٹر آنے کے بعد سرجری ہوگی، معین خان

محسن نقوی نے کہا کہ وقاریونس کو 30لڑکوں کو پالش کرنے کے لیے ذمہ داری دی جارہی ہے، وقار یونس نے ذمہ لیا ہے کہ اس ٹیم کو کیسے بہترین کرنا ہے، ہم ہر طریقے سے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کریں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ڈومیسٹک چیمپیئنز کپ کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا، تینوں فارمیٹس میں چیمپئنزکپ ون ڈے، چیمپئنزکپ ٹی20، چیمپئنزفرسٹ کلاس ہوں گے، اور ایک ایک ٹیم کو ہائی پرفارمنس کیمپ الاٹ کیا جائے گا۔

’چیمپئنز کپ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی کھیلیں گے، ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں اور میچ فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ چیمپئنز کپ میں 5 ٹیمیں شرکت کریں گی، ہر ٹیم کے ساتھ 5 لیجنڈز ہوں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں عہدہ سنبھالنے سے معذرت کیوں کی؟

محسن نقوی نے کہا کہ اس کے بعد چیف سیلیکٹر کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کرسکیں گے، اور ٹیم میں بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ جو 5 پلیئرز آرہے ہیں وہ بھی ایڈوائزر کے طور پر آرہے ہیں، 5 بیسٹ لیجنڈری پلیئرز ہوں گے جو وقار یونس کے ساتھ کام کریں گے اور ایک اچھا ایڈوائزری بورڈ بنے گا۔

کرکٹ حال ہمارے سامنے ہے اس کو بہتر کرنا ہوگا، وقار یونس

سابق کپتان وقار یونس نے کہا کہ کرکٹ کا حال ہمارے سامنے ہے اس کو بہتر کرنا ہوگا، کرکٹ ہمارا پروڈکٹ ہے جب تک یہ ٹھیک نہیں ہوگا تو کرکٹ آگے نہیں بڑھ سکے گی۔ چیئرمین صاحب نے جب یہ کانسیپٹ دیا کہ چیمپیئنز کپ کرایا جائے جس میں لیجنڈز کا کردار ہو تو یہ کانسیپٹ مجھے بہت اچھا لگا۔ یہ ایک اچھا اقدام ہے اور مجھے امید ہے یہ آگے جا کر فائدہ مند ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل