سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں عہدہ سنبھالنے سے معذرت کیوں کی؟

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں عہدہ سنبھالنے سے معذرت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم کو چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) یا چیئرمین کا مشیر بننے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن دیگر مصروفیات کے سبب وہ کل وقتی ملازمت کے لیے دستیاب نہیں تھے اس لیے ان کے انکار پر ہی وقار یونس کا تقرر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:وقار یونس نے ایک بار پھر پی سی بی میں اہم ذمہ داری سنبھال لی

بورڈ ذرائع نے بتایا کہ چند روز قبل محسن نقوی نے وسیم اکرم سے رابطہ کرکے کہا کہ وہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر یا ان کے مشیر کی پوسٹ سنبھال لیں، یہ کل وقتی ملازمت ہوگی، کرکٹ کے تمام امور انہی کو دیکھنا ہوں گے۔ وسیم اکرم نے چیئرمین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقل طور پر کراچی میں مقیم ہیں، فیملی کی وجہ سے اکثر آسٹریلیا جانا پڑتا ہے، ان کے لیے اب لاہور میں رہائش پذیر ہونا ممکن نہیں۔ البتہ جب بھی پاکستان کرکٹ کو ان کی ضرورت ہوئی وہ بلامعاوضہ دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:’مجھے پاکستانی مت پکارو‘: وقاریونس نے پارٹی کیوں بدلی؟

چیئرمین نے وسیم اکرم سے اپنے مستقبل کے پلانز بھی شیئر کیے جن سے وسیم اکرم خاصے متاثر نظر آئے، بورڈ حکام نے اس کے بعد وقار یونس سے رابطہ کیا جو ذمہ داری سنبھالنے پر آمادہ ہو ئے اور ذمہ داری سنبھال لی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ بھی ہیں، 2 عہدوں کی وجہ سے کرکٹ کو زیادہ وقت نہیں دیتے، اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے انہوں نے کھیل کے معاملات کسی سابق کرکٹر کو سونپنے کا فیصلہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!