7 مئی کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا کہا تھا؟

پیر 5 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف نے ایک بار پھر 9 مئی کے واقعات پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کا 9 مئی کے واقعات پر موقف بالکل واضح ہے، جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات پر فوج نے رواں برس 7 مئی کو اپنا موقف واضح کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں 9 مئی واقعات پر فوج کے واضح مؤقف میں تبدیلی آئی اور نہ آئے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ 7 مئی کی پریس کانفرنس میں آخر انہوں نے 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے کیا موقف اختیار کیا تھا۔

واضح رہے کہ 7 مئی 2024 کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ 9 مئی صرف افواج پاکستان کا نہیں پوری عوام کا مقدمہ ہے، نظام انصاف پر یقین رکھنا ہے تو 9 مئی کے ملزموں کو سزا دینا ہوگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 9 مئی کا واقعہ کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں، عوام اور فوج نے تمام واقعات دیکھے ہیں، سب نے دیکھا کہ کس طرح لوگوں کی ذہن سازی کی گئی اور انہیں حملوں کے اہداف دیے گئے، چند گھنٹوں میں پورے ملک میں فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں 9 مئی کو فوج کا تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی، شہباز شریف

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد عوام انتشاری ٹولے سے پیچھے ہٹ گئی، جھوٹ اور فریب مزید نہیں چل سکتا، جب سچ سامنے آگیا تو فالس فلیگ آپریشن کا دوسرا جھوٹ شروع کر دیا گیا، آپ لوگوں کو کچھ وقت کے لیے بیوقوف بناسکتے ہیں ہمیشہ کے لیے نہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ 9 مئی کے واقعات سے عوام اور فوج میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، عوام کو بے وقوف سمجھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا جاتا ہے، جوڈیشل کمیشن اس معاملے پر بنتا ہے جہاں ابہام ہو، جوڈیشل کمیشن بنائیں اور واقعے کی تہہ تک جائیں۔

یہ بھی پڑھیں 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو ڈھیل دی جائے گی تو فسطائیت بڑھے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ سیاسی انتشاری ٹولے کے لیے ایک ہی راستہ ہے کہ وہ عوام سے معافی مانگے، ایسے سیاسی انتشاری ٹولے کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی، آئین میں واضح ہے ملکی سلامتی پر وار نہیں کیا جا سکتا، اسی طرح آئین پاکستان ریاست کے خلاف پروپیگنڈے کی اجازت نہیں دیتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں