وزیر توانائی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی نوید سنا دی

پیر 5 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ہم ملک میں بجلی کی قیمتیں کم کریں گے، اور اس حوالے سے جلد خوشخبری دی جائے گی۔

اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کو بجلی کے زیادہ بلوں پر تحفظات تھے، جس پر ہم نے انہیں پاور سیکٹر پر بریفنگ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی وزیر توانائی نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں تبدیلی کا امکان مسترد کردیا

انہوں نے کہاکہ گوہر اعجاز کو کپیسٹی چارجز کے معاملے کا پتا ہی نہیں، ادائیگیوں میں اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے۔

اویس لغاری نے کہاکہ 2018 کے پاکستان کی معیشت زوال پذیر ہوئی، جس کی وجہ سے آج ہمیں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ تمام آئی پی پیز کا جائزہ لے رہے ہیں، کتنے ریٹائر کیے جائیں اس کا فیصلہ جلد ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں کیا حکومت بجلی بلنگ کا ناقص نظام ختم کر رہی ہے؟

واضح رہے کہ بجلی کے زیادہ بلوں کے خلاف ملک بھر کے عوام سراپا احتجاج ہیں، دوسری جانب جماعت اسلامی راولپنڈی لیاقت باغ میں دھرنا دے کر بیٹھی ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp