وفاقی وزیر توانائی نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں تبدیلی کا امکان مسترد کردیا

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں تبدیلی کے امکان کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ حکومت یکطرفہ طور پر آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرکے ریکوڈک کی طرح 900 ملین ڈالر کے جرمانے ادا نہیں کرسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز کو ادا کی جانے والی رقم پاکستان کے دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ کیسے ہوئی؟

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس حوالے سے اقدامات کررہی ہے، آئی پی پیز سے کیپیسٹی ادائیگیوں بارے مذاکرات کیے جاسکتے ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ امریکی ڈالر اگر 2015ء کے ریٹ پر رہتا تو کیپیسٹی ادائیگیاں 2100 ارب روپے کے بجائے 800 ارب روپے ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ دورہ چین میں توانائی شعبے میں چینی قرضے کی ری پروفائلنگ کے لیے بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے، ایسا کرنے سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ڈھائی روپے کمی آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز کو 10 سال میں کتنے ارب روپے ادا کیے گئے؟

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ توانائی شعبے میں بلند شرح سود پر ساڑھے 8 ارب ڈالر کے قرضے لیے گئے ہیں جن کی ری پروفائلنگ کرنا چاہتے ہیں، قرضوں کی ری پروفائلنگ سے جتنا فائدہ ملا وہ صارفین کو پہنچائیں گے۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ جامشورو پاور پلانٹ کو حکومت خود مقامی کوئلے پر منتقل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا سولر نیٹ میٹرنگ کے منصوبے جو پہلے لگ چکے ہیں ان کے ساتھ حکومت کے 7، 7 سال کے معاہدے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سولر پینل اتنا ہی سستا رہا تو نیٹ میٹرنگ کے آئندہ منصوبوں میں نرخوں پر اس طرح نظرثانی کریں گے کہ ان کے پیسے 3 سے 4 سال میں پورے ہوسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوشش ہے کہ صوبے میں اتحادی حکومت قائم کی جائے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

ذمہ دارانہ صحافت ہی باخبر معاشرے کی ضمانت ہے، عالمی یوم صحافت پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام

ہارلے ڈیوڈسن نے 88 ہزار موٹرسائیکلز واپس منگوا لیے، وجہ کیا بنی؟

امریکی پابندیوں پر چین کا سخت ردعمل، اپنی 5 ریفائنریز کا دفاع

اسلام آباد میں آبادی کے درمیان تیندوؤں کی موجودگی قدرتی مسکن کی تباہی کی عکاس، ڈبلیو ڈبلیو ایف کو تشویش

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ