فیڈریشن آف چیمبرز اینڈ کامرس نے آئی پی پیز کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

منگل 6 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈریشن آف چیمبرز اینڈ کامرس انڈسٹریز نے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، ایف پی سی سی آئی نے عدالت سے آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کی استدعا بھی کردی۔

فیڈریشن آف چیمبرز نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ آئی پی پیز کو دیا گیا زائد منافع ریکور کرنے کا حکم دیا جائے، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں ترمیم کرکے ادائیگی بجلی کی فراہمی سے مشروط کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید پڑھیں: آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے، گوہر اعجاز

ایف پی سی سی آئی نے عدالت سے استدعا کی کہ آئی پی پیز سے متعلقہ 1994، 2002 اور 2015 کی پالیسیاں کالعدم قرار دی جائیں، قرار دیا جائے کہ شہریوں کو سستی بجلی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے عدالت میں دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ قرار دیا جائے کہ حکومت بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے منافع نہیں کما سکتی۔

واضح رہے گزشتہ مہینے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو کھربوں روپے کی کیپسٹی پیمنٹس کے خلاف سپریم کورٹ جانے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر توانائی نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں تبدیلی کا امکان مسترد کردیا

سابق نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا تھا کہ کہ ایف پی سی سی آئی سپریم کورٹ سے آئی آئی پی پیز کو کھربوں روپے کی کیپسٹی پیمنٹس کی ادائیگی پر رجوع کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت