’جس نے بھی کبوتر اڑائے، عوام نے اس کے طوطے اڑا دیے‘

منگل 6 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں ہفتوں پر محیط پُرتشدد مظاہروں کے بعد بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور ملک چھوڑ کر بھارت روانہ ہوگئیں۔

شیخ حسینہ واجد نے تقریباً 2 دہائیوں تک بنگلہ دیش پر حکومت کی۔ وہ ملک میں سب سے طویل دورانیے کے لیے وزیراعظم رہنے والی سیاسی رہنما تھیں۔

شیخ حسینہ واجد کے اقتدار سے جانے کے بعد پاکستان میں میمرز نے یہ موقع بھی ہاتھ سے جانے نہ دیا۔ سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار کر دی اور شیخ حسینہ واجد  کا موازنہ  نواز شریف سے  شروع کر دیا گیا۔

مسٹر ضیا نامی ایک ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں نواز شریف کی لندن سے واپسی پر لاہور جلسے میں کبوتر اڑانے والی تصویر پر شیخ حسینہ کا چہرہ لگایا اور لکھا کہ ’وہ واپس آئیں گی‘

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اے کے خانز نے نواز شریف اور شیخ حسینہ کی تصویر ملا کر ویڈیو بنائی اور لکھا کہ ’شوق بھی ملتے جلتے ہیں، جس نے بھی کبوتر اڑائے، عوام نے اس کے طوطے اڑا دیے‘

https://vt.tiktok.com/ZS21D5bGB/

پاکستان کے بعد پڑوسی ملک بھارت میں بھی میمرز نے یہ موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا اور سوشل میڈیا پر میمز بنانے شروع کر دیے۔ فیس بک پر ایک صارف سوہن سنگھ نیگی نے بھارتی فلم کے سین کا ایک ڈائیلاگ شیئر کیا اور لکھا کہ ’ میں تمہیں ایک لمبی چھٹی پر بھیج دوں گا‘

فیس بک پر ایک اور میم پیج یونیورسٹی میمز نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’ وزیراعظم ہاؤس بنگلہ دیش پر قبضہ کرنے کے بعد طالب علم بنگلا ۔دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد کے بستر پر آرام فرماتے ہوئے ۔ طالبعلموں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ آرام بہت کرتے ہیں‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان