تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان

ہفتہ 1 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بالائی علاقوں میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلیں گی اور بارش بھی ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، نوشہرہ، صوابی اور باجوڑ میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔کرم، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے دیگر اضلا ع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے۔

میانوالی، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں بھی مزید بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں جزوی ابرآلود رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp