جاپانی کمپنی نے گاڑیوں کو ٹھنڈا رکھنے والا ’کول پینٹ‘ تیار کرلیا

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موسم گرما کی چلچلاتی دھوپ میں گھر یا دفتر کے باہر یا پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں بیٹھنا یقیناً کسی آزمائش سے کم نہیں۔ گرمیوں میں ڈرائیو کرنے سے پہلے گاڑی کا درجہ حرارت کس طرح کم کیا جائے، اس حوالے سے ماہرین برسوں سے مشورے دے رہے ہیں، ان میں سے بعض تجاویز تو مضحکہ خیز بھی معلوم ہوتی ہیں۔

تاہم، اب آپ کو اس حوالے سے مزید فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ جاپان کی کار ساز کمپنی ’نسان‘ نے انسان کی اس مشکل کا حل تلاش کرلیا ہے۔ نسان نے حال ہی میں گاڑی پر ایک ایسے پینٹ کا تجربہ کیا ہے جس سے گاڑی کو ٹھنڈا رکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرمیوں میں اپنی گاڑیوں کو کس طرح ٹھنڈا رکھا جائے؟

غیرملکی میڈیا کے مطابق، اس پینٹ کو ’کول پینٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ نسان موٹر کارپوریشن کی جانب سے ’کول پینٹ‘ کا تجربہ کا ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جاپان  شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔

نسان نے اس پینٹ کا تجربہ ٹوکیو ایئرپورٹ کے آس پاس گھومنے والی گاڑیوں پر کیا ہے کیونکہ ایئرپورٹ کے آس پاس کوئی ایسی سایہ دار جگہ نہیں ہے جہاں گاڑی کھڑی کی جاسکے۔

کمپنی نے دھوپ میں کھڑی گاڑیوں پر ’کول پینٹ‘ کا تجربہ کیا۔ پینٹ کرنے کے بعد یہ گاڑیاں عام گاڑیوں کی طرح ہی نظر آئیں لیکن چھونے پر یہ دوسری گاڑیوں کی نسبت زیادہ ٹھنڈی محسوس ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ابھی یہ پینٹ آزمائشی مرحلے میں ہے لیکن اس کے نتائج کافی متاثر کن رہے ہیں۔ نسان کے مطابق، کول پینٹ نے گاڑیوں کی چھت کے پینل کے درجہ حرارت کو 12 ڈگری جب کہ اندرونی درجہ حرارت کو 5 ڈگری تک کم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سخت گرمی میں گاڑیوں میں کونسی اشیا نہیں رکھنی چاہییں؟

یہ کول پینٹ سورج کی روشنی کو بہتر طریقے سے منعکس کرتا ہے، یہ برقی مقناطیسی لہریں یعنی الیکٹرومیگنیٹک لہریں بناتا ہے جو سورج کی شعاعوں کو روکتی ہیں۔ نسان نے ’کول پینٹ‘ کا تجربہ چینی کمپنی ’راڈی کول‘ کے ساتھ مل کر کیا ہے۔ یہ کمپنی سورج کی شعاؤں کو روکنے کے لیے مختلف مصنوعات تیار کرتی ہے۔

نسان ریسرچ سینٹر کے مینیجر سوسومو میورا کا کہنا ہے کہ کول پینٹ سے خارج ہونے والی برقی مقناطیسی لہروں کے انسانی صحت پر منفی اثرات نہیں پڑیں گے کیونکہ ایسی لہریں پہلے ہی ہمارے چاروں طرف موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی سب سے بڑی کارساز کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کے لیے پُرعزم

دنیا بھر میں گھروں اور دیگر عمارتوں یا اشیا کو ٹھنڈا کرنے کے لیے کولنگ مٹیریل پہلے ہی بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔ ٹھنڈی کاریں ایئر کنڈیشنز کے استعمال اور انجنوں اور الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری کو گرمی سے پہنچنے والے نقصان کو کم کرسکتی ہیں۔ تاہم نسان کا کہنا ہے کہ کول پینٹ کی کوٹنگ عام پینٹ کی نسبت 6 گنا موٹی ہے جس کی وجہ سے اس کی کمرشلائزیشن ایک پیچیدہ عمل ہے۔

دوسری جانب، ٹویوٹا بھی ایسے ہی پینٹ کا تجربہ کررہی ہے جس سے گاڑی کے درجہ حرارت کو کم کیا جاسکے۔ اس پینٹ میں زیادہ تر ایسے رنگوں کی آزمائش کی جا رہی ہے جو سورج کی شعاؤں کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

 شدید برفانی طوفان: امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ، زمینی سفر بھی درہم برہم

پی آئی اے اصلاحات پر الزامات، حکومتی مؤقف سامنے آ گیا

مختصر ٹیسٹ میچز کاروبار کے لیے نقصان دہ، کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کا انتباہ

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی