کیا ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے کو طلاق دے دی؟

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے میں علیحدگی کی خبریں کافی عرصہ سے زیرگردش ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جاری ہیں کہ بالی ووڈ کی اس جوڑی کے تعلقات میں دراڑ آ گئی ہے۔

ابھیشیک اور ایشوریہ میں علیحدگی کی خبروں کے درمیان ایک ایسی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے جس میں ان دونوں کے درمیان طلاق کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے میں طلاق کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ابھیشیک بچن کو کہتے سنا جاسکتا ہے، ’جولائی میں میں نے اور ایشوریہ نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by aishwaryafan (@aishwaryaraireall)

 

وائرل ویڈیو کی حقیقت

بھارتی میڈیا نے مذکورہ ویڈیو کو ’فیک‘ قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ ویڈیو میں لپ سینکنگ کے مسائل ہیں اور یہ ویڈیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

اگر ابھیشیک کی ویڈیو کا بغور جائزہ لیا جائے تو ویڈیو میں اداکار کی لپ سینکنگ کو واضح انداز میں نوٹ کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ ویڈیو میں کیے گئے جوڑ توڑ بھی واضح ہیں جبکہ ابھیشیک کی گفتگو بھی نامکمل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن نے ایشوریا کو کبھی بہو نہیں سمجھا، جیا بچن نے دونوں کے تعلق سے متعلق کیا کہا؟

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارعامر خان، رنویر سنگھ، کترینہ کیف، کاجول رشمیکا مندانا سمیت بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے خلاف بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال ہوچکا ہے۔

بھارتی مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر طلاق کی خبروں اور قیاس آرائیوں کے باوجود ابھیشیک بچن اور ایشوریہ کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ابھیشیک اور ایشوریہ کے درمیان علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب ایشوریہ رائے کے شوہر ابھیشیک بچن نے ایک عوامی تقریب میں شرکت کی، تصاویر انسٹاگرام پر آئیں جن میں ابھیشک بچن نے شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ