میچ فکسنگ کا الزام ثابت، افغان کرکٹر احسان اللہ جنت پر 5 سال کے لیے پابندی عائد

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغان کرکٹ بورڈ نے میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر کرکٹر احسان اللہ جنت پر 5 سال کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بیٹر احسان اللہ جنت نے اس سال کابل میں ہونے والی پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کے دوران آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی، کرکٹر نے نے تمام الزامات تسلیم کیے ہیں اور بدعنوانی میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل میں بدترین شکست پر افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کا جذباتی پیغام

افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن یونٹ میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں 3 دیگر کھلاڑیوں سے بھی تفتیش کر رہا ہے، ان کے ملوث ہونے کے بارے میں فیصلہ جرم کی تصدیق کے بعد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 26 سالہ افغان کرکٹر احسان اللہ جنت نے 3 ٹیسٹ میچ اور 16 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، انہوں نے 2022 میں زمبابوے کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میچ بھی کھیلا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp