صدر مملکت آصف علی زرداری نے جعلی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق کی جانچ پڑتال اور معلومات کی تصدیق کا کلچر فروغ دینا ہوگا۔
صدر مملکت آصف زرداری سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم نے ملاقات کی اور 2021 سے 2023 تک کی رپورٹ پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں پوری دنیا کو فیک نیوز کا بڑا چیلنج درپیش ہے، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
اس موقع پر آصف زرداری نے کہاکہ میڈیا معاشرے میں رواداری، اتحاد اور اخلاقی اقدار کے فروغ میں کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہاکہ میڈیا صحافت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھے، جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کی وجہ سے نئے چیلنجز درپیش ہیں۔
صدر مملکت نے کہاکہ میڈیا رائے عامہ کی تشکیل میں ذمہ دارانہ اور تعمیری کردار ادا کرے، غلط معلومات اور پروپیگنڈے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل ہونا چاہیے۔
صدر مملکت نے جدید ٹیکنالوجی اور باصلاحیت انسانی وسائل سے پیمرا کی استعدادِ کار بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہاکہ میڈیا ملک کا بہتر تشخص، سماجی و اقتصادی مسائل بارے شعور اجاگر کرے۔
اس موقع پر چیئرمین پیمرا نے صدر مملکت کو میڈیا منظرنامے کی ریگولیشن اور ترقی میں پیمرا کے کردار اور کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں فیک نیوز کیخلاف میڈیا ساتھ دے، وزیراعظم شہباز شریف
صدر مملکت آصف زرداری نے پیمرا کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔