راشد لنگڑیال چیئرمین ایف بی آر تعینات، نوٹیفکیشن جاری

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے راشد لنگڑیال کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تعینات کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اہم فیصلے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے راشد لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں چیئرمین ایف بی آر کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

راشد لنگڑیال اس سے قبل گریڈ 21 میں بحیثیت سیکریٹری پاور اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی تیاری مکمل کرلی ہے، اور راشد محمود لنگڑیال کو چیئرمین بنانے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی ہے۔

یاد رہے کہ ایف بی آر کے موجودہ چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp