بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا 6 سال بعد منظر عام پر، پہلے خطاب میں کیا کہا؟

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ میں دیش میں شیخ حسینہ واجد کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کے بعد سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے، جنہوں نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہاکہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، ہمیں ان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ایک نئے جمہوری بنگلہ دیش کی تعمیر کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں ان بہادر لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے حکومت کے خلاف تحریک چلائی اور ناممکن کو ممکن کرکے دکھا دیا۔

یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش سپریم کورٹ بار کا بھارت سے شیخ حسینہ واجد کو واپس بھیجنے کا مطالبہ

خالدہ ضیا نے کہاکہ یہ جیت ہمارے لیے لوٹ مار، بدعنوانی اور ناجائز سیاست کے ملبے سے واپس آنے کا ایک نیا امکان لے کر آئی ہے۔

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم نے کہاکہ ملک کی تعمیرنو کے لیے محبت اور امن کی ضرورت ہے، انتقام سے گریز کرنا ہوگا۔

خالدہ ضیا نے مذہبی اقلیتوں پر حملوں سے متعلق خبردار کردیا

خالدہ ضیا نے مذہبی اقلیتوں پر حملوں سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ایسے جمہوری بنگلادیش کی تعمیر کرنی ہے جہاں تمام مذاہب کی عزت ہو، نوجوان اور طلبا ایسا ممکن بنائیں گے۔

واضح رہے کہ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا 2018 سے بدعنوانی کے الزام میں 17 سال قید کی سزا کاٹ رہی تھیں، اور ان کی رہائی کا حکم اس وقت جاری ہوا جب طلبا تحریک کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دینے کے بعد بھارت فرار ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں حسینہ واجد کو محفوظ راستہ دیے جانے پر بنگلہ دیشی فوجی افسران برہم

1990 کی دہائی کے اوائل میں بطور وزیراعظم خالدہ ضیا کی ابتدائی مدت کو بنگلہ دیش کی معیشت کو بہتر کرنے اور طویل مدتی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سراہا جاتا ہے۔ تاہم ان کی دوسری مدت بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے متاثر ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی