15 سالہ سنیتا نے گووندا سے اظہار محبت کیسے کیا، بات شادی تک کیسے پہنچی؟

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے کیرئیر میں لاتعداد ہٹ فلمیں کی ہیں۔ ان کی اداکاری اور رقص کے انداز کو اب بھی بہت سی مشہور شخصیات نقل کرتی ہیں۔

گووندا نے سنیتا سے 24 سال کی عمر میں شادی کی جو ان کی ہم عصر مشہور شخصیات کے مقابلے میں بہت جلدی اور کم عمری میں کی جانے والی شادی تصور کی جاتی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گووندا نے بتایا کہ وہ کب اور کس طرح سنیتا سے پہلی بار ملے۔

یہ بھی پڑھیں: گووندا کے ساتھ اسکرین پررومانس کرنا اداکارہ کو بھاری پڑگیا

گووندا نے بتایا کہ سنیتا اس وقت بہت چھوٹی تھیں لیکن ساتھ ہی بہت ماڈرن بھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سنیتا کی عمر اس وقت 15 سال تھی، میں اور وہ خود 21 برس کے۔

اس ملاقات میں 15 سالہ سنیتا نے گووندا سے اظہار محبت کردیا جس پر وہ بہت حیران رہ گئے۔ انہوں نے سنیتا سے کہا کہ آپ کو پتا بھی ہے آپ کیا کہہ رہی ہیں۔ اس پر سنیتا نے کہا کہ ہاں وہ جانتی ہیں وہ کیا کہہ رہی ہیں۔ سنیتا نے برملا کہہ دیا میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: اداکار گووندا 100 ٹرک کیوں خریدنا چاہتے تھے؟

سنیتا گووندا کی ممانی کی بہن ہیں اس وجہ سے خاندان میں ان میں ان دونوں کا ملنا جلنا رہتا تھا۔ گووندا نے بتایا کہ پھر دونوں نے باقائدگی سے ملنا شروع کردیا اور شادیوں اور دیگر تقاریب میں وہ دونوں ایک ساتھ ڈانس بھی کیا کرتے تھے۔

ان ہی دنوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بالی ووڈ کے معروف اداکار کہا کہ ایک دن وہ اور سنیتا ایک گاڑی میں بیٹھے تھے کہ سنیتا کا ہاتھ ان کے ہاتھ سے ٹکرایا جس پر انہیں بہت اچھا لگا اور انہوں سنیتا کا ہاتھ تھام لیا جس پر سنیتا نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا۔ گووندا کہتے ہیں کہ اس دن انہوں نے سوچا کہ اب میں سنیتا کا ہاتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا اور پھر ہوا بھی ویسا ہی۔

مزید پڑھیں: گووندا ایک ارب روپے کے فلمی منصوبوں کا حصہ کیوں نہیں بنے؟

اس پریمی جوڑے نے 11 مارچ 1987 کو شادی کرلی۔ اس وقت سنیتا کی عمر صرف 18 سال تھی جب کہ گووندا 24 سال کے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی: سہیل آفریدی کا خیبرپختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ

سعودی عرب: جانوروں کے لیے مسیحا کی حیثیت رکھنے والے پاکستانی نژاد کی موت پر سوگ کی فضا

ویرات کوہلی کا نیا اعزاز، ون ڈے کرکٹ کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

خود کشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست منظر عام پر

پاک افغان مذاکرات، میری خوش فہمی نہ ہو لیکن مجھےان میں امن نظر آیا تھا، خواجہ آصف

ویڈیو

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے