اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے حوالے سے قواعد میں بڑی تبدیلی

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے حوالے سے قواعد میں بڑی تبدیلی کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کینسل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومتی کریک ڈاؤن: کیا نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اب قصہ پارینہ بن جائیں گی؟

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوبارہ رجسٹریشن کے لیے ایک ہزار سی سی گاڑی تک 5 ہزار، 2 ہزار سی سی تک 10 ہزار فیس ادا کرنا ہوگی۔

نوٹیفکشین کے مطابق 2000 سی سی سے اوپر گاڑیوں کو 20 ہزار جرمانہ ادا کرنا ہوگا، جبکہ موٹر سائیکل کی دوبارہ رجسٹریشن پر ایک ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں پہلی بار گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی نیلامی، ’1 نمبر‘ پلیٹ کتنے میں نیلام ہوئی؟

نوٹیفکیشن کے مطابق دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں 5 گنا زیادہ فیس وصول کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp