اسرائیلی جارحیت کیخلاف ترکیہ کی عالمی عدالت انصاف میں فریق بننے کی درخواست

جمعرات 8 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف غزہ میں قتل عام کے مقدمے میں فریق بننے کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ ھاکان فیدان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ہالینڈ میں ترکیہ کے سفیر نے ترک قانون سازوں کے ایک گروپ کے ساتھ مل کر دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمے میں شامل ہونے کے لیے درخواست جمع کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی عدالت انصاف نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو غیرقانونی قرار دے دیا

ھاکان فیدان نے کہا کہ اپنے جرائم میں استثنا ملنے کی وجہ سے اسرائیل کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور وہ ہر روز زیادہ سے زیادہ معصوم فلسطینیوں کو قتل کررہا ہے۔

’بین الاقوامی برادری کو قتل عام رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور اسے اسرائیل اور اس کے حامیوں پر ضروری دباؤ ڈالنا چاہیے۔ ترکیہ اس کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔‘

یہ بھی پڑھیں: اسپین کا عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فریق بننے کا اعلان

اسپین، کولمبیا، نکاراگوا، لیبیا اور فلسطینی حکام نے اسرائیل کے خلاف غزہ میں قتل عام کا مقدمے میں فریق بننے کے لیے پہلے ہی درخواستیں دے رکھی ہیں، اب ترکیہ بھی ان ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp