ایبٹ آباد کے تھانہ بکوٹ کی حدود بیروٹ سے پکڑے جانے والا زخمی چیتا محکمہ وائلڈ لائف کی تحویل میں ہلاک ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں تین افراد کو زخمی کرنے والے تیندوے کے نامعلوم مالکان کے خلاف مقدمہ درج
2 دن قبل ایبٹ آباد کے علاقے سنگریڑی میں ایک چیتا گھر میں گھس گیا تھا، چیتے نے گھر کے مکینوں پر حملہ بھی کیا جس سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد مقامی افراد نے چیتے کو زخمی کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ’چمکدار کھال اور صحتمندی سے لگ رہا تھا کہ تیندوا پالتو ہے‘
محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیموں نے چیتے کو زخمی حالت میں ایبٹ اباد منتقل کیا تھا، چیتا شدید زخمی تھا۔
چیتے کی دونوں ٹانگیں ٹوٹی ہوئی تھیں اور اس کے سر پر بھی زخم تھے، چیتا آپریشن کے دوران ہی ہلاک ہو گیا۔