اسلام آباد میں تین افراد کو زخمی کرنے والے تیندوے کے نامعلوم مالکان کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 17 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ڈی ایچ اے فیز ۲ میں تیندوے کے داخل ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ سہالہ میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق تیندوا گلدار نسل کا اور انتہائی خطرناک ہے۔ تیندوے کو کسی نے گھر میں پالا ہوا ہے جو نقصان دہ اور غفلت ہے۔

گھر میں خطرناک جانور رکھنے والے نامعلوم افراد نے عام لوگوں کی زندگی خطرہ میں ڈالی۔ تیندوا گھر میں پالنے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ڈی ایچ اے فیز ۲ میں اچانک نمودار ہونے والے تیندوے نے تین افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایچ اے فیز 2 کے ایک زیر تعمیر گھر میں چیتا گھس جانے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ تندومند تیندوے نے کئی گھنٹوں تک وائلڈ لائف کے عملے کو بری طرح تھکا دیا تھا ۔

ریسکیو آپریشن کے دوران تیندوے نے ڈی ایچ اے کے گارڈ کے علاوہ محکمہ وائلڈ لائف کے دو اہلکاروں کو بھی زخمی کیا۔ تیندوے نے خود کو پکڑنے کے لیے لگائے گئے دو جال بھی پھاڑ دیئے تھے۔

وائلڈ لائف عملے نے آٹھ گھنٹے کی کوشش کے بعد تیندوے کو قابو کیا۔ تیندوے کو ایک گھر کے بیسمنٹ میں بند کرکے بے ہوشی کا انجکشن دیا گیا اور بے ہوش ہونے پر پنجرے میں منتقل کیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق تیندوا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک رہائشی کا پالتو ہے۔ملازم سے پنجرا کھلا رہنے کے باعث تیندوا بھاگ نکلا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ تیندوے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ تیندوے کو طبی معائنے کے بعد مسکن میں آزاد کر دیا جائے گا۔ تیندوے کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں موجودگی کی تحقیقات بھی کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خدمت کا موقع ہر کسی کو نہیں ملتا، عہدہ اللہ کی امانت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل کیوں منتقل کیا گیا؟ پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

حکومت نے عدالتی حکم کی روح کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ کرا دیا

’گووندا اور کومل شادی کرنے والے تھے‘، طلاق کیس واپس لینے کے بعد بیوی سنیتا آہوجا کا انکشاف

صومالیہ: ترک ہتھیار لے جانے والا کارگو جہاز قزاقوں نے ہائی جیک کرلیا، 6 بھارتی بھی سوار

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک