پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی مانچسٹر یونائیٹڈ کی نئی فٹ بال کٹ لانچ کرنے والے پہلے مسلمان، ایشیائی اور پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
فاسٹ باؤلر نے اس خصوصی ایونٹ کے لیے مانچسٹر یونائیٹڈ کے مشہور آفس اولڈ ٹریفورڈ کا دورہ کیا، جو کرکٹ اسٹاراور دنیا کے سب سے باوقار فٹ بال کلبوں میں سے ایک کے درمیان ایک اہم شراکت داری کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
اولڈ ٹریفورڈ انتظامیہ کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کو آفیشل کٹ لانچ کرنے کی باقاعدہ دعوت دی گئی جو کہ ان کی کھیلوں میں کامیابیوں کا بڑے پیمانے پر اعتراف ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینا تھا۔
A historic moment for sports and culture! Shaheen Shah Afridi becomes the first Pakistani and Muslim to unveil Manchester United’s official kit at Old Trafford. This iconic collaboration bridges the worlds of cricket and football, inspiring athletes everywhere. pic.twitter.com/1LAIJh4XtM
— Economy.pk (@pk_economy) August 8, 2024
ایونٹ کی ویڈیو فوٹیج میں شاہین شاہ آفریدی کو تاریخی اسٹیڈیم میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی آفیشل کٹ پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے، تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ایک کرکٹر جو فٹبال میں بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں، نے فٹ بال کٹ لانچ کی ہے۔
رواں سال کے اوائل میں شاہین شاہ آفریدی کا دبئی میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے مالک اورام گلیزر سے آمنا سامنا ہوا تھا۔ شاہین اس وقت متحدہ عرب امارات کی آئی ایل ٹی 20 لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے حصہ لے رہے تھے۔ اپنی مختصر گفتگو کے دوران گلیزر نے اسٹار کرکٹر کو اولڈ ٹریفورڈ کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور انہیں مانچسٹر یونائیٹڈ کی کٹ لانچ کرنے کی پیش کی تھی۔
شاہین شاہ آفریدی کٹ لانچ کرنے کی تقریب میں خصوصی شرکت کے لیے پاکستان سے خصوصی طور پر لندن پہنچے تھے۔