گوادر: حکومت سے مذاکرات کامیاب، بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا ختم

جمعہ 9 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوادار میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا 11 روز جاری رہنے کے بعد جمعرات کو ختم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر میں احتجاج نے کاروباری طبقے کو کیسے متاثر کیا؟

بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاملات طے پاگئے اور گوادر میں راجی مُچّی دھرنا ختم ہوگیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا قافلہ جمعے کو تربت روانہ ہوجائے گا جہاں ایک اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔

جمعرات کو صوبائی سینئیر وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ظہور احمد بلیدی کی سربراہی میں مذاکرات کیے گئے۔ مذاکرات میں کمشنر مکران داؤد خان خلجی،ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمان رانجھا،ایس ایس پی گوادر نجیب اللہ پندرانی اور دیگر نے حصہ لیا جبکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ،سمّی دین بلوچ،صبغت اللہ بلوچ مذاکرات میں شامل تھے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور بزرگ شخصیت اشرف حسین نے ثالثی کا کردار کیا۔

علاوہ ازیں جمعرات کی شام بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام پدی زِر میرین ڈرائیو پر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی قیادت میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

ریلی کاآغاز سیّد یادگاد چوک سے شروع ہوا اور دھرنا گاہ میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

مزید پڑھیے: گوادر میں شرپسندوں کے حملے میں شہید ہونیوالے سپاہی شبیر بلوچ کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

اس موقع پر اجتماع سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل صبح 10 بجے دھرنا گاہ میں سوگندی دیوان منعقد ہوگا سوگندی دیوان کے بعد گوادر میں جاری دھرنا یہاں سے ختم کرکے قافلے کی صورت میں تربت جائیں گے اور 4 بجے تربت میں اجتماع کا انعقاد کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل