گوادر میں شرپسندوں کے حملے میں شہید ہونیوالے سپاہی شبیر بلوچ کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

منگل 30 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوادر میں شرپسندوں کے حملے میں شہید سپاہی شبیر بلوچ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق، شہید کی نماز جنازہ گوادر میں ادا کی گئی۔ سپاہی شبیر بلوچ کی عمر 30 سال تھی اور وہ ضلع نصیرآباد کے رہائشی تھے۔

سپاہی شبیر بلوچ کی نماز جنازہ میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو، پاک فوج کے افسران، جوانوں، سول اہلکاروں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر میں مشتعل پرتشدد ہجوم کے حملے میں ایک فوجی جوان شہید، 16 زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق، نماز جنازہ کے بعد شہید  کے جسد خاکی کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا، جہاں  انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 29 جولائی کو نام نہاد بلوچ راجی موچی کی آڑ میں ایک پرتشدد ہجوم نے ضلع گوادر میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں سپاہی شبیر بلوچ نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر: بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ میں تصادم، 20 افراد گرفتار، بلوچستان بھر میں صورتحال کیا ہے؟

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق، پرتشدد مظاہرین کی جانب سے بلا اشتعال حملوں کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 16 فوجی جوان زخمی بھی ہوئے تھے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کے خلاف جعلی اور بدنیتی پر مبنی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پروپیگنڈا کرنے والوں کی جانب سے مسخ شدہ تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو مشتعل کیا جا رہا ہے اور عوام کی ہمدردیاں حاصل کر کے انہیں پرتشدد مارچ پر اکسایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست خریداری، انڈیکس 177,833 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کیا انسانوں کی نوکریاں ہمیشہ کے لیے ختم ہونے والی ہیں؟ بل گیٹس نے AI کے خطرے سے خبردار کردیا

’آم کے درخت نے بچا لیا‘، نیپال میں قیامت خیز سیلاب کے بیچ 24 سالہ مزدور کی معجزانہ زندگی

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ